پرآتش

( پُرآتِش )
{ پُر + آ + تِش }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'پر' اور اسم 'آتش' پر مشتمل مرکب 'پرآتش' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - آگ سے بھرا، گرم۔
 مرے دو دماں سب پر آتش اہیں میں خوش ہوں ولے لوگ ناخوش اہیں      ( ١٦٤٩ء، خاورنامہ، ٨٢٧ )