پرائز بانڈ

( پِرائِز بانْڈ )
{ پِرا + اِز + بانْڈ (ن مغنونہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسماء 'پرائز' اور 'بانڈ' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٨ء کو "اطلاقی شماریات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : پِرائِز بانْڈ [پِرا + اِز + بانْڈز (ن مغنونہ)]
١ - انعامی بانڈ، حکومت پاکستان کا جاری کردہ اقرارنامہ جس پر ماہ بماہ قرعہ اندازی کے ذریعے نقد انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں۔
"کیا آپ قومی قرعہ اندازی برائے پرائز بانڈ میں رائج شدہ طریقے کو نمونہ بندی کہیں گے۔"      ( ١٩٦٨ء، اطلاقی شماریات، ٨٦ )