پرائم منسٹر

( پِرائِم مِنِسْٹَر )
{ پِرا + اِم + مِنِس + ٹَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسما 'پرائم' اور 'منسٹر' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٦ء کو "آگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : پِرائِم مِنِسْٹَرْز [پِرا + اِم + مِنِس + ٹَرْز]
١ - وزیراعظم۔
"وحید الدین کرمانی صاحب جو ان کے مدمقابل تھے پرائم منسٹر کو زیادہ پسند تھے۔"      ( ١٩٤٦ء، آگ، ١٩٧ )