پرائی اولاد

( پَرائی اَولاد )
{ پَرا + ای + اَو (و لین) + لاد }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'پرائی' کے ساتھ عربی اسم 'اولاد' لگانے سے مرکب 'پرائی اولاد' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٦ء کو "گرداب حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : پَرائی اَولادیں [پَرا + ای + اَو (و لین) + لا + دیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : پَرائی اَولادوں [پَرا + ای + اَو (و لین) + لا + دوں (و مجہول)]
١ - دوسروں کی اولاد، دوسروں کے بچے۔
"پرائی اولاد کے واسطے ہم کو ایمان نگلنے کی ضرورت نہیں۔"      ( ١٩٣٦ء، گرداب حیات، ٨٤ )