پرائی بات

( پَرائی بات )
{ پَرا + ای + بات }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'پرائی' کے ساتھ سنسکرت اسم 'بات' لگانے سے مرکب 'پرائی بات' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٢ء کو "فریاد داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : پَرائی باتیں [پَر + ای + با +تیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : پَرائی باتوں [پَر + ای + با + توں (و مجہول)]
١ - دوسرے کا معاملہ، غیر کی بات۔
"پرائی بات میں دخل دینا بدتمیزی کی بات ہے۔"      ( ١٩٦٢ء، مہذب اللغات، ٤٦:٣ )