پرابلم

( پَرابْلَم )
{ پَراب + لَم }
( انگریزی )

تفصیلات


Problem  پَرابْلَم

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماحوذ ہے اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "جلاوطن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : پَرابْلَمْز [پَراب + لَمْز]
١ - معاملہ، مسئلہ، دشوار امر۔
"بڑا پرابلم ہے پچھلے سال ویزا لے کر مسوری گیا تھا مگر. دنیا بدل چکی ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، جلاوطن، ١٧٠ )