پرائیویٹ امتحان

( پِرائِیویٹ اِمْتِحان )
{ پِرا + ای + ویٹ (ی مجہول) + اِم + تِحان }

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'پرائیویٹ' کے ساتھ عربی اسم 'امتحان' لگانے سے مرکب 'پرائیویٹ امتحان' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٣ء کو "جامع اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : پِرائِیویٹ اِمْتِحانات [پِرا + ای + ویٹ (ی مجہول) اِم + تِحا + نات]
جمع غیر ندائی   : پِرائِیویٹ اِمْتِحانوں [پَرا + ای + ویٹ (ی مجہول) + اِم + تِحا + نوں (و مجہول)]
١ - وہ امتحان جو کسی اسکول میں باقاعدہ تعلیم پائے بغیر دیا جائے۔ (جامع اللغات، 57:2)۔