پچھلا وقت

( پِچْھلا وَقْت )
{ پِچْھ + ل + اَ ْوقت }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'پچھلا' کے ساتھ عربی اسم 'وقت' لگانے سے مرکب 'پچھلا وقت' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩١ء، کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : پِچْھلے وَقْت [پَچھ + لے + وَقْت]
جمع غیر ندائی   : پِچْھلے وَقْتوں [پِچھ + لے +وَق + توں (و مجہول)]
١ - شب کا آخری وقت، پچھلا پہر۔
 پرملو ناچ ساتھ تھا سنگیت کوئی گاتی تھی پچھلے وقت کا گیت      ( ١٧٩١ء، حسرت، طوطی نامہ، ٦٢ )