پچھلی رات

( پِچْھلی رات )
{ پِچھ + لی + رات }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'پچھلی' اور اسم 'رات' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٩ء کو "آخر گشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زماں ( مؤنث - واحد )
جمع   : پِچْھلی راتیں [پِچْھ + لی + را تیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : پِچْھلی راتوں [پِچْھ + لی + را + توں (و مجہول)]
١ - رات کے بارہ بجے کے بعد کی ڈیوٹیخ رات کا گشت، روند۔
"صبح ہو چکی تھی اور ابھی تارے نکلے ہوئے تھے کہ میں ادھر سے نکلا اس روز میری پچھلی نوکری تھی۔"      ( ١٨٩٣ء، دلچسپ، ١١٥:٢ )