پدری اقتدار

( پِدَری اِقْتِدار )
{ پِدَری + اِق + تِدار }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'پدری'کے ساتھ عربی اسم اقتدار' لگانے سے مرکب 'پدری اقتدار' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٠ء کو "معاشیات ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : پِدَری اِقْتِداروں [پِدَری + اِق + تِدا + روں (و مجہول)]
١ - یونان کے آباؤ اجداد کی پرستش کرنے والے نظام کے طرز پر ہندوستان میں مشترک خاندان کا رواج، جہاں بزرگ ترین رکن کو اختیار کلی حاصل ہوتا ہے۔
"ہندوستان کے مشترک خاندان کا ابوتی نظام. قدیم یونانیوں اور روسیوں کے نظام سے جس کو پدری اقتدار Patria potestas کہتے ہیں قریبی مشابہت رکھتا ہے۔"      ( ١٩٤٠ء، معاشیات ہند (ترجمہ)، ١٦٧:١ )