پراثر

( پُراَثَر )
{ پُر + اَثَر }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'پر' کے ساتھ عربی اسم 'اثر' لگانے سے مرکب 'پراثر' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٧٢ء کو "انتخاب فغاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - اثر سے بھرا ہوا، متاثر کرنے والا۔
"ایسی پراثر تصویر کھینچ دی ہے کہ جس سے ہر ایک پڑھنے والا گویا اسی جگہ بیٹھا ہوا معلوم ہوتا اورر ایک ایک بات کو اپنی آنکھ سے دیکھ رہا ہے۔"      ( ١٨٨٥ء، بزم آخر، ٤ )