پبلشنگ

( پَبْلِشِنْگ )
{ پَب + لِشِنْگ (ن غنہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


Publishing  پَبْلِشِنْگ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخود ہے اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٦ء کو "مکاتیب اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کتاب اخبار یا رسالہ وغیرہ کی طباعت و اشاعت، چھاپنے کا عمل۔
"طباعت کا کام مسلمانوں کے ہاتھ میں ہے انگریزی پبلشنگ کی طرف بھی یہاں کے مسلمان توجہ کر رہے ہیں۔"      ( ١٩٣٦ء، مکاتیب اقبال، ٨٠:٢ )