پبلک پارک

( پَبْلِک پارْک )
{ پَب + لِک + پارْک }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسماء 'پبلک' اور 'پارک' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٢ء میں "سفر نامۂ روم و مصر و شام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : پَبْلِک پارْکْس [پَب + لِک + پارْکْس]
جمع غیر ندائی   : پَبْلِک پارْکوں [پَب + لِک + پار + کوں (و مجہول)]
١ - ایسا باغ یا گارڈن جو عوام کے لیے سرکاری طور پر بنایا گیا ہو، باغ عامہ۔
"مانچسٹر میں دو لاکھ آدمی جمع ہوگیے لیکن ایک بھی پبلک پارک یا کھیل کے میدان کا انتظام نہیں کیا گیا۔"      ( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ١٧٦ )