پاک بے نیاز

( پاک بے نِیاز )
{ پاک + بے نِیاز }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'پاک' کے ساتھ 'ب' بطور حرف جار لگا کر فارسی اسم نیاز لگانے سے مرکب 'پاک بے نیاز' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٥ء کو "بیگمات شاہان اودھ"" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - [ کلمۃ احترام ]  اللہ، خدا، باری تعالٰی۔
"اے پروردگار! پاک بے نیاز تو ہی نے ہم کو دامان عصمت دیا ہے۔"      ( ١٩٣٥ء، بیگمات شاہان اودھ، ٤٦ )