پاک پروردگار

( پاک پَرْوَرْدِگار )
{ پاک + پَر + وَر + دِگار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسما 'پاک' اور 'پروردگار' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٤ء کو "نوراللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - اللہ، خدا، باری تعالٰی، پاک بے نیاز، خدائے پاک۔
"پاک پروردگار نے تمھاری عزت رکھ لی۔"      ( ١٩٢٤ء، نوراللغات، ١٢:٢ )