پاک نویسی

( پاک نَویسی )
{ پاک + نَوی + سی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'پاک' کے ساتھ فارسی اسم 'نویس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے مرکب 'پاک نویسی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٩ء کو "ریزۂ مینا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ریاستوں میں ایک فوجی یونٹ جو پرچہ نویسی کرتا تھا۔
"حضورات پائے گاہ، پاک نویسی، جنسی، کٹی، گھاٹی اور غولی وغیرہ افواج مدت کی تخفیف میں آ چکیں۔"      ( ١٩٣٩ء، ریزۂ مینا، (حاشیہ)، ٣٨٨ )