پاکٹ ایڈیشن

( پاکِٹ اَیڈِیشَن )
{ پا + کِٹ + اے(ی لین) + ڈی + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسما پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٦ء کو"اورینٹل کالج میگزین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : اَیڈِیشَنْز [اے (ی لین) + ڈی + شَنْز]
جمع غیر ندائی   : اَیڈِیشَنوں [اے (ی لین) + ڈی + شَنوں (و مجہول)]
١ - کسی کتاب کا چھوٹا ایڈیشن، جیبی نسخہ۔
"مرغوب ایجنسی لاہور نے ان رباعیات کا پاکٹ ایڈیشن شائع کیا ہے۔"      ( ١٩٢٦ء، اورینٹل کالج میگزین، نومبر، ٧٨ )