پاکیزہ صورت

( پاکِیزَہ صُورَت )
{ پا + کی + زَہ + صُو + رَت }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'پاکیزہ' کے ساتھ عربی اسم 'صورت' لگانے سے مرکب 'پاکیزہ صورت' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٠ء کو"مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع   : پاکِیزَہ صُورَتیں [پا + کی + زَہ + صُو + رَتیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : پاکِیزَہ صُورَتوں [پا + کی + زَہ + صُو + رَتوں (و مجہول)]
١ - جس کی شکل و صورت پاکیزہ ہو۔
"ایسی پاکیزہ صورت ہے جی چاہتا ہے دیکھا ہی کرو۔"      ( ١٩٦٠ء، مہذب اللغات، ٤٨٠:٢ )