پانی میں

( پانی میں )
{ پا + نی + میں (ی مجہول) }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'پانی' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ حرف ربط 'میں' لگانے سے مرکب 'پانی میں' اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٠ء کو "الماس درخشاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - بارش میں۔
 ہمیں کیا غیر کے کھیتوں پہ جو ابر کرم برسے نہ آئی اپنی جانب تو کبھی بوچھاڑ پانی میں      ( ١٨٧٠ء، الماس درخشاں، ١٥٦ )
٢ - حیثیت میں۔
"قاضی کی طرف اپنی مندل بڑھا کر بولی ذرا اس پر تو دو ہاتھ مارو میں بھی تو دیکھوں کتنے پانی میں ہو۔"      ( ١٩٤٦ء، محمود شیرانی (قومی زبان، کراچی، اکتوبر)، ٥٦ )