پالیٹیشن

( پالِیٹِیشَن )
{ پا + لی + ٹی + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Politician  پالِیٹِیشَن

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٥ء کو "لیکچروں کا مجموعہ میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - سیاست دان، سیاست پیشہ، تدیر ملک کے پہلوؤں پر گہری نظر رکھنے والا، مدبر، مجازاً جوڑ توڑ کرنے والا، ساز باز اور سازش کرنے والا۔
"وہ ایک بہت بڑا پالیٹیشن تھا۔"      ( ١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ٦٦:٣ )