پالیٹکس

( پالِیٹِکْس )
{ پا + لی + ٹِکْس }
( انگریزی )

تفصیلات


Politics  پالِیٹِکْس

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٢ء کو "سفرنامہ روم و شام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - سیاست، سیاست ملکی، سیاست مدن۔
"ان کے لیے تو جائز ہے کہ وہ پالیٹکس کو ایک مشغلہ تفریح سمجھیں۔"      ( ١٩٢٣ء، خطبۂ صدارت مولانا محمد علی، ١٢٦ )
٢ - حکمت عملی، ساز باز، جوڑ توڑ،سازش۔
"بنی امیہ میں عقل اور ملکی جوڑ توڑ بہت تھے اور جس کو آج کل کی زبان میں پالیٹکس اور ڈپلومیسی کہتے ہیں۔"      ( ١٩١٦ء، محرم نامہ، حسن نظامی، ٧٤ )