ابر مردہ

( اَبْرِ مُرْدَہ )
{ اَب + رے + مُر + دَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ 'ابر' کے ساتھ 'مُرْدَن' مصدر سے اسم صفت 'مُرْدَہ' لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٥٤ء کو ذوق کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک سمندری جانور کا مردہ، نرم، دبیز اور سوراخ دار جسم جو پانی جذب کر لیتا ہے اور جسے نچوڑنے سے پانی نکل جاتا ہے، اسپنج یا اسفنج (جو اب عموماً مصنوعی ہوتا ہے)۔
"میل صاف ہو جانے کے بعد ابرمردہ کا ٹکڑا کان میں پھرائیں۔"      ( ١٩٣٦ء، شرح اسباب (ترجمہ)، ١٤٥:٢٢ )
  • a sponge