طمطراق

( طُمْطُراق )
{ طُم + طُراق }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - تزک و احتشام، کروفر، شان و شوکت، دھوم دھام، رعب داب۔
"کسی نے آکر قاعدہ قانون اور پروسیجر کی بات چھیڑی تو . بڑے طمطراق سے نکلے۔"      ( ١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ١٥٨ )
٢ - ڈینگ، شیخی، غرور۔
"میں نے لوگوں سے سنا کہ شہاب سہروردی متفلسف کا ذکر بڑے طمطراق سے کرتے ہیں۔"      ( ١٩٥٣ء، حکمائے اسلام، ٤٢:١ )
  • magnificence
  • state
  • grandeur
  • pomp
  • show