طنز نگار

( طَنْز نِگار )
{ طَنْز + نِگار }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'طنز' کے بعد فارسی مصدر 'نگاشتن' سے مشتق صیغہ امر 'نگار' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٨ء کو "ماں جی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
جمع غیر ندائی   : طَنْز نِگاروں [طَنْز + نِگا + روں (و مجہول)]
١ - طنزیہ تحریریں لکھنے والا، ظرافت نگار۔
"ابن انشا نہ صرف اہم شاعر بلکہ ایک صاحب طرز طنز نگار بھی تھے۔"      ( ١٩٨٦ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٤ )