طوفان باد

( طُوفانِ باد )
{ طُو + فا + نے + باد }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'طوفان' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'باد' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ ١٨٥١ء کو "کلیاتِ مومن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - ہوا کا طوفان، تندو تیز ہوا، آندھی۔
"گرم اور خشک علاقوں میں عام طور سے طوفان باد آتے رہتے ہیں۔"      ( ١٩٦٢ء، اردو انسائیکلو پیڈیا، ١٠٢١ )