طور سینا

( طُورِ سِینا )
{ طُو + رے + سی + نا }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'طور' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'سینا' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٧ء کو "عجائب المخلوقات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر )
١ - جزیرہ نمائے سینا میں ایک پہاڑ جس کو طورسینا اور طور سینین کہتے ہیں۔ اس پہاڑ پر حضرت موسٰی نے دیدار الٰہی کی درخواست کی تھی جس کے جواب میں ایک تجلی ہوئی تھی (بجلی سی چمکی تھی) اور حضرت موسٰی بے ہوش ہو گئے تھے، اور یہیں ان کو اللہ تعالٰی سے ہم کلامی کا شرف بھی حاصل ہوا اور یہودیوں کی ہدایت کے لی دس احکام شرعی ملے، کوہ طور، کوہ سینا۔
"جی میں آتا ہے فلسطین چلیں طور سینین چلیں۔"      ( ١٩٧٥ء، خروش خم، ١١٦ )