طلسمات پسندی

( طِلِسْمات پَسَنْدی )
{ طِلِس + مات + پَسَن + دی }

تفصیلات


یونانی کے اسم 'طلسما' کے معرب 'طلسم' کے ساتھ 'ات' بطور لاحقۂ جمع لگا کر فارسی 'پسندیدن' مصدر کے صیغہ امر 'پسند' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٥ء کو "مباحث" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - شعبدہ بازی کو پسند کرنا، حیرت انگیز چیزوں، مافوق الفطرت منظروں یا باتوں کو پسند کرنا۔
"گلزار نسیم میں ایرانی فیلسوفیت کے ساتھ ساتھ ہندی طلسمات پسندی کی صورتیں بھی زیادہ نمایاں ہیں۔"      ( ١٩٦٥ء، مباحث، ١٥٢ )