طبقہ واریت

( طَبْقہَ وارِیَّت )
{ طَب + قَہ + وا + ریْ + یَت }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'طبقہ' کے بعد فارسی لاحقہ 'وار' کے ساتھ 'یّت' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٣ء کو "انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - طبقاتی ہونے کی حالت، در مختلف طبقوں میں بٹنے کی کیفیت، امیری غریبی کی تفریق۔
"رومی معاشرہ اپنے الخطاط کے دور میں سخت درجہ کی ظالمانہ طبقہ واریت کے شکنجہ میں کسا ہوا تھا۔"      ( م١٩٥٣ء، انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر، ٨٥ )