طبی سماجی کارکن

( طِبّی سَماجی کارْکُن )
{ طِب + بی + سَما + جی + کار + کُن }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'طبی' کے بعد سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سماجی' لگا کر فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کارکن' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٩ء کو "طبی سماجی بہبود تعارف" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایسے تربیت یافتہ افراد کی جماعت کا ایک کارکن جو مریض کے سماجی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو اور اس سلسلے میں ڈاکٹروں کی اعانت کرے۔
"طبی معاونیں حضرات کو طبی سماجی کارکن کیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، طبی سماجی بہبود تعارف، ک )