طبقہ واری

( طَبْقّہ واری )
{ طَب + قَہ + وا + ری }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'طبقہ' کے ساتھ فارسی لاحقہ صفت 'وار' لگا کر 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٠ء کو "تجلی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : طَبْقَہ وارِیاں [طَب + قَہ + وا + رِیاں]
جمع غیر ندائی   : طَبْقَہ وارِیوں [طَب + قَہ + وا + رِیوں (واؤ مجہول)]
١ - طبقاتی، معاشرتی۔
"یہ اپنے آپ کو ترقی یافتہ کہتے ہیں خود اپنے ملک میں بھی انہوں نے طبقہ واری تقسیم کر رکھی ہے۔"      ( ١٩٨٠ء، تجلی، ٢٠٣ )