طرق استعمال

( طُرُق اِسْتِعْمال )
{ طُرُقے + اِس + تِع + مال }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'طرق' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'استعمال' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٩ء کو "صحیفہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - برتنے کا انداز، رواج کے مطابق، دستور کے مطابق کام۔
"عہد سودا اور میر میں بھی کچھ لوگ . ازراہِ بے خبری یا قدامت پرستی، متروک الفاظ اور طرق استعمال سے کام لیا کرتے تھے۔"      ( ١٩٨٩ء، صیحفہ، لاہور، اپریل، جون، ٢٥ )