طرۂ کلاہ

( طُرَّۂِ کُلاہ )
{ طُر + رَہ + اے + کُلاہ }

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طرہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی زبان کا اسم 'کلاہ' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٦ء کو "طلیعہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - ٹوپی کا پھندنا، ترکی ٹوپی کا پھندنا۔
"داڑھی اور مونچھوں کی گہری سیاہی نے طرہ کلاہ کو دعوتِ یگانگت دینی شروع کر دی۔"      ( ١٩٢٦ء، طلیعہ، ٦٠ )