عربی زبان سے ماخوذ اسم 'طلسم' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگا کر عربی اسم 'لوح' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٠ء کو "مہذب اللغات" کے حوالے سے صفی کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - جادو شکن تختی، وہ تختی جس کو پاس رکھنے سے کسی ساحر کا سحر تاثیر نہیں کرتا اور اس تختی میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ کسی بنائے ہوئے طلسم کو توڑ سکتی ہے۔ (مجازاً) تسخیر کرنے والی لوح۔
فکر مکتب کیا ہو? گویا فکر ہفت اقلیم کی اور طلسمی لوح ایک الف بے جیم کی
( ١٩٥٠ء، صفی، (مہذب اللغات) )