عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'غصّہ' سے 'ہ' حذف کرکے 'یلا' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٥ء کو "فسانۂ مبتلا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔