غزال حرم

( غَزالِ حَرَم )
{ غَزا + لے + حَرَم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'غزال' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'حرم' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٨ء کو "غزال و غزال" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
جمع   : غَزالانِ حَرَم [غَزا + لا + نے + حَرَم]
١ - مکہ معظمہ میں حدود حرم کے اندر رہنے والا ہرن جس کا شکار کرنا حرام ہے۔
 اب آخرت ہی نذر غزالِ حرام کریں دنیا تو نذرِ دخترکِ برہمن ہوئی      ( ١٩٦٨ء، غزال و غزال، ٢٦ )