تفصیلات
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'غزال' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'کعبہ' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے "نوراللغات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - کہتے ہیں ایام جاہلیت میں ایک آہو بچہ (سونے کا) چاہ زمزم سے نکلا تھا اس کو خانۂ کعبہ میں لٹکا دیا تھا، اسی کو غزال کعبہ کہتے ہیں۔ (نوراللغات)