فقر و فاقہ

( فَقْر و فاقَہ )
{ فَق + رو (و مجہول) + فا + قَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق دو اسما 'فَقْر' اور 'فاقہ' کو بالترتیب حرف عطف 'و' کے ذریعے ملادینے سے مرکب عطفی بنتا ہے۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٨ء کو "گلزار داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : فَقْر و فاقے [فَق + رو (و مجہول) + فا + قے]
جمع   : فَقْر و فاقے [فَق + رو (و مجہول) + فا + قے]
١ - غربت اور بھوک، تنگی تُرشی۔
"انہیں اسکی بڑی فکر رہتی تھی کہ عوام فقر و فاقے سے نجات پائیں۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٨٧ )
  • poverty and hunger