فقری

( فَقْری )
{ فَق + ری }
( عربی )

تفصیلات


فقر  فَقَْرہ  فَقْری

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'فقرہ' سے 'ہ' حذف کرکے اس کی جگہ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا جو اردو میں بطور صفت مستعمل ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٥ء کو "عروقیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - ریڑھ کی ہڈی کا یا اس سے متعلق۔
"جہاں دونوں فَقْری (vertebral) شریانیں مل کر قاعدی (Bailar) شریان بناتی ہے۔"      ( ١٩٣٥ء، عروقیات، ٤٦ )
٢ - ریڑھ کی ہڈی رکھنے والا، ریڑھ دار۔
"اسکے بعد اس میکانیت کی پیچیدگی، نیز اسکی مؤثریت، فقری جانوروں اور پستانیوں میں بڑھتی ہے اور آدمی میں اس کا نشوونما اپنی انتہا کو پہنچ جاتا ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٢٥ )