عربی زبان سے ماخوذ اسم علَم 'فرعون' کے بعد 'ی' بطور لاحقہ نسبت | لاحقہ کیفیت لانے سے بنا جو اردو میں بطور اسم نیز بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : فِرْعَونِیوں [فِر + عَو (و لین) + نِیوں (و مجہول)]
١ - غرور، تکبّر، سرکشی، ظلم۔
"اْنکا فرعونی انداز گفتگو انکا یہ عقیدہ کہ مذہب کو عقل سے کوئی لگاؤ نہیں اور اُنکا یہ پندار کہ وہ عام سطح سے بہت بلند ہیں۔"
( ١٩٦٣ء، نیاز فتح پوری شخصیت اور فکرو فن، ١٠٥ )