فیض صحبت

( فَیضِ صُحْبَت )
{ فَے (ی لین) + ضے + صُح + بَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'فَیض' کو کسرۂ اضافت کے ذریعے اسی زبان سے مشتق اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٤٥ء کو "رُوحِ کائنات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - کسی بزرگ با عالم کی صحبت میں رہنے کا فائدہ، ہم نشینی کی برکت۔
"مولٰنا محمد علی جوہر سے استفادے کا، ان سے فیض صحبت حاصل کرنے کا اور انکی شخصیت کو زیادہ قریب سے دیکھنے کا مجھے موقع ملا۔      ( ١٩٨٥ء، حیاتِ جوہر، ٣٧٥ )