١ - باپ کا چھوٹا بھائی (خواہ کسی بھی رشتے کا ہو)، عم، عمو
"جن رشتہ داروں کے گھر ریل پیل رہتی تھی ان کے حملے سے بچنا ہوتا تھا خصوصاً اس کا چچا جو بچوں کی ایک جھول لیے ہوئے یوں باتیں بنایا کرتا"۔
( ١٩٤٠ء، پیاری زمین، ٣ )
٢ - [ تعظیما ] باپ کا دوست یا ہم عمر شخص۔
"والد بزرگوار نے فرزند ارجمند سے کہا "تم نے چچا کو نہ تو سلام کیا اور نہ ٹاٹا کیا"۔" ١٩٣٠ء، روح ظرافت، ١٤٨