حراست

( حِراسَت )
{ حِرا + سَت }
( عربی )

تفصیلات


حرس  حِراسَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم کیفیت ہے۔ اصلی حروف (ح، ر،س) ہیں۔ اردو میں ١٨٥١ء کو "عجائب القصص (ترجمہ)" میں استعمال کیا گیا۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : حِراسَتیں [حِرا + سَتیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : حِراسَتوں [حِرا + سَتوں (و مجہول)]
١ - محافظت، نگہبانی، نگرانی، پاسبانی
"ان کو لازم ہے کہ ان کی حراست میں از حد کوشش کریں"۔      ( ١٩١٣ء، تمدن ہند، ٣١٧ )
٢ - گرفتاری، حوالات، نظربندی۔
"صاحب نے خفا ہو کر کہا اپنے آدمی کا نام بتاؤ نہیں تو تمھیں حراست میں رکھیں گے"۔      ( ١٩١٧ء، مراری دادا، ٣٤ )
  • watching
  • guarding;  care
  • charge
  • custody;  guard
  • escort