اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مالک، آقا۔
"بیگم نے کہا خان سے پوچھ لو اگر وہ چٹھی دیتا ہے تو چلا جا"۔
( ١٩٨٣ء، مشرق، کراچی، نومبر، ١٣ )
٢ - شاہانِ ترکستان کا لقب۔
خاقان میں ہے نہ خان میں ہے جے گرب جو آج گیان میں ہے
( ١٧٠٠ء، من لگن، ٥٠ )
٣ - سردار، رئیس، امیر، بادشاہ، پیشوا۔
"دس امیر ایک ملک اور دس ملک ایک خان کی سرداری قبول کرتے تھے"۔
( ١٩٦٠ء، ہندوستان کے عہد وسطٰی کا فوجی نظام، ١١ )
٤ - پٹھانوں کے نام کا آخری جزو۔
طفیل صاحبِ عالم محمد ایزد بخش نہ کہہ سکے مجھے ہرگز فرشتہ خاں تم کون
( ١٨٥١ء، حافظ عبدالرحمن خاں احسان (مضامین فرحت)، ١٦٦ )
٥ - ڈوم، خانساماں کا خطاب، موسیقار، حکیم۔
٦ - ایک لقب جو حکومت یا بادشاہوں کی طرف سے دیا جاتا تھا۔
"علی یار کو خان کا لقب دے کر استر آباد کا گورنر (والی) بنا دیا گیا"۔
( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٧٣٨:٣ )