دسمبر

( دِسَمْبَر )
{ دِسَم + بَر }
( انگریزی )

تفصیلات


یہ لفظ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی داخل ہوا۔ جب ١٨٥٧ء کی جنگ آزادی کے بعد عیسوی کیلنڈر رائج کر دیا گیا تو قمری مہینوں کی کے بجائے شمسی مہینوں کے نام استعمال میں آنے لگے۔ ١٨٩٣ء میں 'مجموعہ نظم بے نظیر' میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - عیسوی سال کا بارہواں اور آخری مہینہ جو 31 دن کا ہوتا ہے۔
"حکومت پنجاب نے کالجوں کے سربراہوں کا ایک اجلاس ٢٣ دسمبر کو طلب کیا ہے"۔      ( ١٩٨٧ء، تکبیر، کراچی، ١٩ جنوری : ٦ انگریزی میں December )
  • December