رال[2]

( رال[2] )
{ رال }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان میں لفظ 'لا لا' ان معنوں میں استعمال ہوتا ہے اردو میں داخل ہوا اور سب سے پہلے ١٧٨٤ء میں "سحرالبیان" میں استعمال ہوا۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : رالیں [را + لیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : رالوں [را + لوں (و مجہول)]
١ - لعاب دہن، تھوک، وہ لعاب جو (عموماً) کم سن بچوں یا بوڑھوں کے منہ کے کنارے سے بے اختیار ٹکپتا ہے۔
"روٹی کا ٹکڑا . بچے کے منہ کی رال سے لتھڑا ہوا"۔      ( ١٩٢٣ء، اہل محلہ اور نا اہل پڑوسی، ١٢ )
٢ - [ سلوتری ]  مویشیوں کی حلق کی بیماری کا نام جس میں ان کے منہ سے پانی جانے لگتا۔
  • saliva
  • spittle
  • salver
  • dribbling (of an infant)