١ - درختوں کا گوند، ایک گوند کا سا نباتی مادہ جو بہت جلد آگ پکڑ لیتا ہے اور پانی میں غیر حل پذیر ہوتا ہے۔
"مرکزی تجربہ گاہ کراچی نے ایک . چپکانے والا مادہ یا رال تیار کرنے کا ایک طریقہ وضع کیا ہے"۔
( ١٩٦٥ء، کاروانِ سائنس، ١٠٢:٣ )
٢ - رال وہ شے ہے جو ٹرپن ٹائن سے روغن ٹرپن ٹائن کشید ہونے کے بعد پیچھے رہ جاتی ہے۔
"رال جو موم جامہ یا دوسری چیزیں بنانے کے کام آتی تھی یا تو دریائے سندھ کے داہنے کنارے کے شہر عیسٰی خیل سے منگائی جاتی یا بلوچستان سے"۔
( ١٩٥٩ء، وادی سندھ کی تہذیب )
the resinous exudation of the Shorea Robusta; resin