بازاری گپ

( بازاری گَپ )
{ با + زا + ری + گَپ }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'بازاری' اور سنسکرت سے ماخوذ اسم 'گپ' سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٠ء میں "خطبات احمدیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - اڑتی ہوئی بات، ناقابل اعتبار خبر، افواہ۔
"اسلم جن باتوں کو بازاری گپیں فرماتے ہیں، وہ انسانی سلسلۂ روایات - کی ضروری کڑیاں ہیں۔"      ( ١٩١٠ء، افادات مہدی، ١٦٧ )
  • incredible report
  • hearsay
  • rumour