ستمبر

( سِتَمْبَر )
{ سِتَم + بَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزوں کی برصغیر آمد کے ساتھ ہی انگریزی الفاظ اردو میں داخل ہونے لگے لیکن ١٨٥٧ء کی جنگ آزادی کے بعد انگریزی کیلنڈر رائج کر دیا گیا تو یہ اردو میں مستعمل ہوا۔ ١٨٦٥ء کو "رسالہ علم فلاحت" میں مستعمل ملتا ہے۔ انگریزی زبان کے اصل تلفظ کو اردو میں ڈھال کر استعمال کیا جاتا ہے جوکہ سپٹمبر ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - عیسوی سال کا نواں مہینہ جو تیس دن کا ہوتا ہے اگست اور اکتوبر کے درمیان کا مہینہ۔انگریزی میں September۔
"یہ نام اردو میں آنے کے بعد تھوڑے تبدیل بھی ہو گئے ہیں۔ جیسے . سپٹمبر کی بجائے ستمبر اکٹوبر کی بجائے اکتوبر"۔
  • September