فروری

( فَرْوَری )
{ فَر + وَرِی }
( انگریزی )

تفصیلات


برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال کی زبان میں داخل ہوا۔ تحریری صورت میں بہت بعد میں آیا۔ ١٩٣٣ء کو "اقبال نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔ اردو میں آ کر اصل صورت میں تھوڑی سی تحریف بھی ہوئی ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
جمع   : فَروَرِیاں [فَر + وَرِیاں]
جمع غیر ندائی   : فَروَرِیوں [فَر + وَرِیوں (و مجہول)]
١ - عیسوی سال کے دوسرے مہینے کا نام جو جنوری کے بعد اور مارچ سے پہلے آتا ہے جبکہ سنہ 4 پر تقسیم ہو تو یہ مہینہ 29 دن کا ہوتا ہے ورنہ 28 دن کا۔
"اوائل فروری میں لکھیے اس میں آپ کو زیادہ قطعی اطلاع دے سکوں گا"۔      ( ١٩٣٣ء، اقبال نامہ، ٣٢٤:٢ )
  • February