غین

( غَین )
{ غَین }
( عربی، فارسی )

تفصیلات


عربی اور فارسی دونوں زبانوں میں 'حرف ہجا' کے طور پر مستعمل ہے اردو میں استعمال ہوتا ہے۔ بطور حرف کی وضاحت کے ١٧٥٤ء کو ریاضِ غوثیہ میں استعمال ہوا۔

حرف تہجی
١ - صوتی اعتبار سے اردو میں پینتیسواں حرف ہجا، عربی میں انیسواں، فارسی میں بائیسواں اس کی علامت 'غ' ہے اور ابجدی قیمت 1000 ہے۔ الفاظ کے شروع میں بھی آ سکتا ہے اور درمیان و آخر میں بھی۔
 دل کی تختی پر میں نے خونِ دل سے فی الحال میں نے غین، زے، الف ہے لکھا      ( ١٩٧١ء، بیاض صادقین، ١٠٨ )
اسم معرفہ
١ - [ ہیئت ]  چوبیسویں کون عروجی "ظاہر" سے منسوب۔